جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

تیندوے کا کلاس روم میں گھس کر طالب علم پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

تیندوے کی اکثر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں میں واقع چوہدری نہال سنگھ انٹر کالج کے کلاس روم میں سامنے آئی جہاں کلاس روم میں تیندوا گھس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیندوے نے دسویں جماعت کے طالب علم پر صبح ساڑھے 8 بجے قریب اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس میں داخل ہوا تھا۔

لڑکے نے تیندوے کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر تیندوے نے اسے بازو سے لپک لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا لڑکے پر حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، طالب علم کی کمر پر زخم آئے اور اس کی چیخوں کی آواز پر خطرے کی گھنٹی بجائی گئی جس سے تیندوا خوفزدہ ہوکر کلاس میں ہی ادھر ادھر پھرنے لگا۔

زخمی طالب علم کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ تیندوا جس کلاس میں تھا اس کا دروازہ بند کرکے حکام کو اطلاع کردی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں