پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

لیسکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز عہدوں سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزارت پانی و بجلی نے لیسکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نئی تعیناتیاں کردیں۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قیصر زمان کو انکے عہدے سے ہٹادیا گیا، انکی جگہ جنرل مینجر ٹیکنیکل چودھری محمد انور کو قائم مقام لیسکو چیف تعینات کردیا گیا۔

وزارت پانی و بجلی نے چند ہفتے قبل قیصر زمان کو مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد تاحکم ثانی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر زمان کو ہٹانے کی وجہ صارفین کو کروڑوں روپے کے اضافی بل، ناقص کارکردگی، گرڈ اسٹیشنز کی کئی کئی روز خرابی بتائی گئی ہے۔

حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اختر رندھاوا کی جگہ چیف انجینئر اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا ہے۔

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پیر کو لیسکو کا اچانک دورہ کیا تھا سائلین کی جانب سے اوور بلنگ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کی شکایات کے انبار لگ گئے تھے اور اسی تناظر میں ایک ایس ای اور ایس ڈی او کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں