ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

بجلی کے 170 سے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : 170 سے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو اوور بلنگ کی مد میں کتنے روپے اضافی بل ادا کرنا پڑا ، اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر پروٹیکٹڈ صارفین سے کروڑوں کی اووربلنگ کا انکشاف سامنے آیا، 170سے 200 یونٹس والوں کو اضافی اوپر یونٹس ڈالنے پر بلوں میں ہزاروں روپے اضافی بل ادا کرنا پڑا۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین کو 200 سے اوپر کیٹیگری میں زبردستی شامل کیاگیا، 170 سے 200 یونٹس والوں کو 5 ہزار روپے اضافی بل ادا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 201 سے اوپر یونٹس ڈالنے سے بل 8 ہزارروپے سے تجاوزکرگیا جبکہ ، الیکٹرک کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوور بلنگ نہیں کی گئی،30 روزہ آٹو میٹک کمپیوٹر بلنگ کرتا ہے۔

اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی  کیخلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ لیسکو  نے مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی اور کم یونٹس والے صارفین کو200 سے زائد یونٹس کے بل بھیجے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اووربلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے کروڑوں کا اضافی بوجھ پڑا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی   کے ڈائریکٹرکسٹمرسروسز اور ڈی جی آئی ٹی کونوٹس جاری کردیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں