اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

کروڑوں روپے کی اووربلنگ، ترجمان لیسکو نے وضاحت جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لیسکو کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کوپروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں شامل کرکے اووربلنگ نہیں کی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو نے اووربلنگ کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروڈیٹابیس ایک خود کار سسٹم ہےجوکے30دن کی بلنگ کرتاہے، یہ ایک صاف شفاف سسٹم ہےجس سےمیٹرریڈرکی دخل اندازی ختم ہو گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ جون2023میں لیسکو کے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 2116984 تھی، جون 2024 میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 2179925 ہے اور روڈیٹاسسٹم کی وجہ سے مزید 62941 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ مئی اورجون میں ہیٹ ویوکی وجہ بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا، بجلی کی زیادہ کھپت کے باوجود پروڈیٹا سسٹم کی وجہ سے30دن کی بلنگ ہوئی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کہا کہ پروڈیٹاسسٹم کی وجہ سےصارفین کو فائدہ ہوا، 15336 مزید صارفین پروڈیٹا سسٹم کی وجہ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہوئے اور موسم تبدیلی کےساتھ صارفین کی پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرمیوں میں پروٹیکٹڈکی تعدادکم ہوناشروع ہوجاتی ہے، سردیوں میں اضافہ ہوتا ہے، صارفین کوپروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں شامل کرکے اووربلنگ نہیں کی جارہی ، پرو ڈیٹا بیس ریڈنگ صارفین کے فائدے کے لئے ہے، بلنگ کا ایک سال کاگراف جائزے کے لئے ساتھ لف ہے۔

خیال رہے لیسکو  سے صارفین کو   بجلی کے زائد بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ 200 یونٹ سےکم والے صارفین کومبینہ طورپرکروڑوں روپے بل دیے گئے۔

لیسکو نے 200یونٹ سے کم والے صارفین کو مبینہ طور پر زائد بل ڈالے جبکہ 190یونٹ کے بل میں اضافی یونٹ ڈال کر201یونٹ کابل بھجوایا گیا، جس سے 190 یونٹ کابل 3 ہزارروپے اور 201یونٹ کا بل 8ہزار ہوگیا۔

بجلی کے زائد بلز  سے پروٹیکیٹڈصارفین کی کیٹیگری تبدیل ہوگئی اور ان پرکروڑوں کااضافی بوجھ پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں