پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے پر لیسکو افسر کو قتل کی دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے ایس ای لیسکو کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سعید ظفر پڈھیار کی بجلی چوری پکڑی گئی تھی۔ بجلی چوری کے عمل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے ایس ای لیسکو ندیم ملک کو اب قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ایس ای لیسکو ننکانہ ندیم ملک کا کہنا تھا کہ فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کو دھمکی ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوا لے سے ایک ویڈیو لنک اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز کو سخت ہدایات جاری کی تھیں۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کریگی، اس کارروئی کی مانیٹرنگ کے لیے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی۔

اس سے قبل پی ڈی ایم دور حکومت میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ کنڈے کے ذریعے ایک برس میں 230ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں