لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی، لیسکو کی جانب سے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔
- Advertisement -
جارہ کردی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوکاڑہ سرکل کے سرحدی دور دراز گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا، آپریشن میں لیسکو اسٹاف کے ساتھ رینجرز بھی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو انتظامیہ رینجرز کے ہمراہ اوکاڑہ کے بعد قصور، شیخوپورہ، ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کرےگی، جس کے لیے لیسکو افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں 2 روز میں مانگ لی گئیں ہیں۔