پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

استری 2 سے بھی زیادہ بڑی ہٹ ہونیوالی غیرمعروف بھارتی فلم کونسی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی باکس آفس پر استری 2 نے تہلکہ مچادیا تھا لیکن مقامی زبانی میں بنی ایک غیرمعروف فلم نے منافع کمانے میں اس سے بھی آگے نکل گئی۔

استری 2 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کی تھی اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بنی تھی، تاہم راج کمار راؤ کی فلم کالکی 2898 اے ڈی کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہی تھی جو 2024 میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرنے والی واحد بھارتی فلم ہے۔

تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ ان دنوں میں سے کوئی بھی فلم اس سال بھارتی سنیما میں سب سے زیادہ منافع بخش فلم نہیں ہے، اس کے بجائے صرف 3 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ بننے والی مختصر ملیالم فلم نے منافع کے لحاظ سے دونوں ہٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

- Advertisement -

ملیالم فلموں میں ایک نئی رومانوی فلم ’پریمالو‘ بھی ہے جو 3 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی جبکہ اس میں نئے اداکار شامل ہیں، تاہم ’پریمالو‘ اس نہایت متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4500 فیصد منافع حاصل کرتے ہوئے 136 کروڑ بھارتی روپے روپے کمائے۔

گریش اے ڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پریمالو‘ میں سنگیت پرتاپ، شیام موہن، میناکشی رویندرن، اکھیلا بھارگوان، میتھیو تھامس اور الطاف سلیم کے ساتھ نسلین غفور اور ممیتھا بیجو نے کام کیا ہے۔

اس سال فروری میں ریلیز ہونے والی پریمالو نے متعدد پلیٹ فارمز پر ڈیبیو کیا، اپریل میں، اس کا پریمیئر ڈزنی + ہوٹ اسٹار پر ملیالم، ہندی اور تامل زبان میں ہوا جبکہ تیلگو زبان میں فلم آہا پر دستیاب تھی۔

خیال رہے کہ ملیالم سنیما کے لیے یہ سال کافی اچھا رہا، اس انڈسٹری کی فلموں کو ناصرف ناقدین نے سراہا بلکہ تجارتی لحاظ سے بھی ملیالم فلمیں کامیان رہیں اور یہ ان کے لیے سنہری سال رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں