لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج الیکشن کرا لیں عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے ہنما مونس الٰہی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آج الیکشن کرا لیں عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئے گا، ق لیگ ملک میں جمہوریت کےفروغ کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان پورے ہیں وہ 500 کا دعویٰ کرلیں ، دعویٰ تووہ کتنے سالوں سے کررہے ہیں، چوہدری شجاعت ، پرویز الٰہی نےکہاکبھی شریفوں پراعتبار نہ کرنا۔
انھوں نے کہا کہ شریف بردران کرپشن میں پھنسے ہوں توفرش ، باہر ہوں توعرش پرہوتےہیں، ووٹ کوعزت دو تودوسری طرف باقی ووٹ کس کے ہیں۔
شریفوں سے متعلق ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے پرویز الٰہی کوکہا شریفوں کی شوگرملیں چل رہی ہیں، پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت نےمل کر مشرف کوکنوینس کیا لیکن جب شریف حکومت میں آئے ہمارے خلاف کیسز بنانا شروع کردیے، پوری امید ہے دوبارہ اگر اقتدار میں آئے تو پھر سے پرانی حرکتیں کریں گے۔
زرداری کے حوالے سے مونس الٰہی نے کہا کہ آصف زرداری سے ہمارے غیر معمولی تعلقات ہیں اوررہیں گے، علیم خان نے کہا نیب کیسز تھے،وہ بچوں کی طرح روناچھوڑ دیں، نیب کیس ہم پربھی تھے، کیس لڑےاور عدالتوں سے بری ہوئے۔
جہانگیر ترین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی عمران خان نے نہیں کی، جنہوں نے زیادتی کی وہ اب پارٹی میں نہیں ہیں۔
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ چوہدری سرور میرے بڑے ہیں ،ان سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔