اسلام آباد : ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے کرونا وائرس پی سی آر تیسٹ کی قیمت سے متعلق سرکاری و نجی اسپتالوں و لیبارٹریز کو مراسلہ لکھ بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ ریگولیتری اتھارٹی نے مہلک وبا کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں مقرر کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
آئی ایچ آر اے نے مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
- Advertisement -
آئی ایچ آر اے نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ پر مشین، کٹ، بیچ نمبر درج کرنا لازم ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے کلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
اس سے قبل چار فروری کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور 29 جنوری کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کووڈ پی سی آر ٹیسٹ کے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔