جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خود کشی سے پہلے جہانگیرترین کے بھائی نے خط میں کیا لکھا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف  جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی جانب سے خودکشی کرنے سے پہلے لکھا گیا خط سامنے آگیا، خط پر تحریر ہے کہ بیماری کی وجہ سے یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سےاستحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جس کمرے میں خودکشی کی گئی وہاں سے ایک خط ملا ہے، خط پر تحریر ہے کہ بیماری کی وجہ سے یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔

- Advertisement -

یاد رہے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی تھی ، پولیس نے بتایا تھا کہ عالمگیر ترین نے سر میں گولی ماری اور خودکشی سے پہلے ایک خط بھی چھوڑا ہے، وہ گلبرگ لاہور میں رہائش پذیر تھے۔

جہانگیر ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی، جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ پر سے شواہد اکٹھے کئے او شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں