اشتہار

’’9 مئی کی شر پسندی ایک منظم سازش تھی‘‘ پاکستانی امریکی کانگریس کا صدر بائیڈن کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی امریکی کانگریس نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی افواہوں پر امریکی صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کی شر پسندی ایک منظم سازش تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی امریکی کانگریس نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی افواہوں پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 9 مئی کا واقعہ کوئی اتفاقی عمل نہیں بلکہ پاکستان کو اندررونی طورپرکمزور کرنے کی منصوبہ بندی تھی۔ یہ شرپسندی ایک منظم سازش تھی، جس کا مقصد پاکستانی عوام اور پاک فوج کے درمیان منظم شر انگیزیوں سے انتشار اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو سیکڑوں شر پسندوں نے حملہ کیا اور پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ وقومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ یہ ایک تکلیف دہ واقعہ تھا۔

- Advertisement -

پاکستان مریکی کانگریس نے اپنے خط میں 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس واقعے کے حملہ آوروں اور شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا اور انہیں انتہائی خطرناک قرار دیا گیا تھا۔ اسی طرح پاکستان میں شرپسند کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جمہوری روایات کے دائرے میں رہ کر کی گئی ہے اور یہ بات طے ہے کہ کسی بھی معصوم کو بے گناہ گرفتار نہیں کیا گیا۔ شرپسندی اور دہشتگردی میں ملوث افراد کو قانونی مراحل سے گزر کر کیفرِ کردار تک پہنچنا ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے، یہ الزامات بے بنیاد اور ذاتی مفاد پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہیں۔ کانگریس ممبران بے بنیاد اور اینٹی پاکستانی تشہیری مہم کیخلاف متحرک طریقے سے کام کریں گے۔

پاکستانی امریکن کانگریس نے یہ بھی کہا کہ پاک امریکا تعلقات ہمیشہ باہمی احترام، جمہوریت اور انسانی وقار کی پاسداری پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے مفادات کی حفاظت مستحکم طور پر کریں گے اور ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے پاکستان اور امریکی تعلقات کو بہتر اور مضبوط کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں