سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے جامشورو اور ٹنڈو الہیار کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن کمیشن کو خطوط ارسال کیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی الیکشن کے التوا کے لیے جامشورو اور ٹنڈوالہیار کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن کمیشن کو خطوط ارسال کردیے ہیں جس میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
ڈپٹی کمشنر جامشورو نے الیکشن کمشنر کو 45 دن جب کہ ڈی سی ٹنڈوالہیار نے 60 دن کے لیے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ضلع میں 5 جولائی سے شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے جس کے باعث غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی اور ضلع کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں کیونکہ انتخابات کے انعقاد اور اس وقت پورے انتخابی مواد کی فراہمی ممکن نہیں، اس لیے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کم از کم 45 دن کے لیے ملتوی کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہو رہے ہیں؟
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے باعث اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی مراسلے ارسال کیے ہیں۔