سعودی عرب نے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے ایک صدی اور اس سے بھی قدیم نایاب تاریخی خطوط شائع کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے خطوط کے عالمی دن کے موقع پر متعدد نادر تاریخی دستاویزات شائع کی ہیں جن میں مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے ایک صدی اور اس سے بھی قدیم نایاب تاریخی خطوط شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شائع کیے گئے شاہ عبدالعزیز جو خطوط شائع کیے گئے ہیں وہ بانی سعودی عرب نے اپنے والد امام عبدالرحمان الفیصل، بھائیوں اور سرکاری عہدیداروں کے نام لکھے تھے۔ ان میں سے ایک خط سعودی مملکت سے قیام سے قبل 1919 کا لکھا ہوا ہے جو انہوں نے اپنے والد کے خط کے جواب میں تحریر کیا تھا۔ کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے تین اور خطوط بھی شائع کیے جن میں کنگ عبدالعزیز کی اپنی بہنوں سے محبت اور تعریف واضح تھی۔
ایک خط جو 1924 میں بھیجا گیا بتایا کہ وہ مکہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایک اور خط جو 1927 میں لکھا گیا سفر حج کے دوران خوبصورت ماحول، اس کے سکون اور حجاج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
"الدارة" تنشر رسائل نادرة للملك عبدالعزيز يصل عمر بعضها إلى 100 عام، منها رسائل إلى والده الإمام عبدالرحمن الفيصل.https://t.co/ypBXH2Sucz#واس_عام pic.twitter.com/dlss9cqpaK
— واس العام (@SPAregions) September 1, 2023
شاہ عبدالعزیز کے خطوط کے مطالعے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے والد امام عبدالرحمن الفیصل سے گہرا تعلق رکھتے تھے۔ ان دونوں کے درمیان تعاون کا گہرا رشتہ تھا اور یہ تعلق سعودی حکمرانی کی بحالی اور ریاست کی تعمیر کے مراحل کے دوران واضح تھا جب کہ ان کے والد امام عبدالرحمان نے اپنے بیٹے عبدالعزیز کے عزم و حوصلے، حکمت و فراست اور منفرد قائدانہ صلاحیت تسلیم کرتے تھے۔