سبی : سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی لیویز چوکی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ سے لیویزاہلکار جاں بحق ہوگیا، ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ : پولیس اور سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
خیال رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 22افراد زخمی ہو گئے تھے۔
کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 پولیس اہلکار شہید ،22زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔