پشاور : پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرامن ہوئے ہیں، ہم اپنی غلطیوں کو بھی دیکھیں گے کہ کہاں ہوئی ہے، جمہوریت عمل ہے جمہوریت مستحکم ہونی چاہئے، انشااللہ2023تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔
شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی جگہوں پر اچھے امیدوارکھڑے کیے وہ بھی جیت نہ سکے، اگر کہیں پر ہم ہارے ہیں تو لوگوں نے غصےکا اظہارکیا ہے، شکر اللہ کا پی ٹی آئی پر ایزی لوڈ، کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔
2023الیکشن کی تیاری کرینگےجہاں غلطیاں ہوئی ان کودورکریں گے، کراچی میں چیختے رہے میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، ہار ہمارا مقدر نہیں ہمارے بہت سے لوگ آزاد بھی جیتے ہیں۔