اشتہار

پنامہ پیپرز: لاہورہائی کورٹ نے پنامہ پیپرز کی درخواست 11 اپریل تک ملتوی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ نے پنامہ پیپرز سے متعلق تمام درخواستیں یکجاکرنےکا حکم دیتے ہوئےسماعت کے لیے گیارہ اپریل کی تاریخ مقررکردی جبکہ اسی نوعیت کی درخواستیں سندھ ہائی کو رٹ میں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔

لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے گوہرنواز سمیت دیگر شہریوں نے پنامہ پیپرزپر درخواستیں جمع کرائیں۔ درخواست گزاران نے مؤقف اختیارکیاہےکہ پنامہ لیکس میں ثابت ہوگیاکہ وزیراعظم اوران کاخاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، عدالت وزیراعظم اورپی پی رہنما رحمان ملک کو نااہل قراردے۔

جسٹس شاہد وحید نے تمام درخواستیں یکجاکرنےکی ہدایت کی اورکہاکہ آئندہ سماعت میں وزیراعظم کانام پانامالیکس میں شامل ہونےسےمتعلق دلائل دیں۔ آئندہ سماعت گیارہ اپریل کوہوگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں بھی پانامالیکس پر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیاکہ وزیراعظم کا نام پنامہ لیکس میں شامل ہے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے۔

عدالت نے استفسارکیاکہ بتائیں پاناما لیکس میں وزیراعظم یا ان کی اہلیہ کا نام کہاں لکھا ہے؟ جس پر درخواست گزار کاکہناتھاکہ حسین نواز آف شور کمپنیوں کا اعتراف کرچکے ہیں، وزیراعظم کے بچوں کے نام شامل ہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ وزیراعظم کے بچے خود مختار ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف کیسے کارروائی کی جائے، آئندہ سماعت پردلائل دیئے جائیں جس کے بعد سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں