اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ججز کی مریم نواز کو عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے درخواست پرسماعت سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے پرجانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت سےمعذرت کرلی اور درخواست کسی دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادی گئی۔

ہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ۔ کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دی گٸی تاکہ سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا جاسکے۔

اس سے قبل جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بھی کیس یی سماعت نہیں کی تھی اور اسے جسٹس علی باقی نجفی کی عدالت میں لگانے کی سفارش کی تھی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 27 اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا دیا تھا ۔

مریم نواز نے استدعا کی تھی کہ عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے تاکہ عمرہ کی سعادت کےلیے جا سکیں ۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں