جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی ، یوٹیوب کا مواد پیش کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے یوٹیوب کا مواد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نےدلائل دئیے۔

عدالت نے پابندی کے حوالے سے یوٹیوب کا مواد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےچیئرمین کیخلاف پابندی کاموادمنظرعام پر کیوں نہیں لایاجارہا، چیئرمین پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے یوٹیوب پر 10 ہزار قسم کا مواد ہے۔

عدالت ٹی وی چینلز کو کسی مواد کی بنیاد پر ہی نوٹس جاری کرے گی،جس پر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یوٹیوب پر پڑے مواد کا ٹی وی چینلز کےموادسے لینا دینا نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز سےمنسلک اینکرز اور صحافی ہی تو یوٹیوب پر پابندی کا بتارہے ہیں، پیمراتوپہلے سے ہی کہہ رہاہے کہ کوئی پابندی نہیں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا بار بار کہنےکےباوجود آپ یوٹیوب مواد کو عدالتی ریکارڈ پر کیوں نہیں لارہے، کتنی پیشیاں ہوگئیں کوئی تو مواد لایا جائے جس پر ٹی وی چینلز کو نوٹس کئے جاسکیں، ساری دنیا کو ہی اصل حقائق کا پتہ ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں