منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پرویز مشرف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف 10 سال پرانی درخواستیں مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف دس سال پرانی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویزمشرف، آصف زرداری ، یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانے کیسوں پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ درخواستیں دائر کرنے والے تین وکلا انتقال کرچکے ہیں ۔

- Advertisement -

خیال رہے درخواست گزار رانا علم الدین غازی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی ، رانا علم الدین غازی سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواستیں دائر کیں ۔

شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے درخواستیں دائر کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں