اشتہار

عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹادی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا عمران خان نےاپنی نااہلی کے خلاف خود عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطانق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار جابر علی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، عدالت نے کہا کہ متاثرہ فریق عمران خان نے نااہلی کےمعاملےکوخودچیلنج کردیا ہے اور جب متاثرہ فریق خودعدالت سےرجوع کرےتومفادعامہ کی درخواست ازخودغیرموثرہوجاتی ہیں۔

- Advertisement -

عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کیس میں عمران خان کو بھی فریق بنانا پڑے گا، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اگر عمران خان کو فریق بنایا تو ان کا اپنا کیس متاثر ہوسکتا ہے، میں نہیں چاہتا کہ عمران خان کا اپنا کیس متاثرہو۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہلی کے بعد پارٹی چیئرمین کے عہدے پر بھی نہیں رہ سکتے، اگر کوئی شخص ممبر پارلیمنٹ نہ بن سکے تو وہ پارٹی سربراہ کے عہدے پر بھی نہیں رہ سکتا۔

جس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان نااہل ہوئے مگر عدالت نے انہیں الیکشن لڑنے کی جازت دے، جس پر ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول پہلے جاری ہو چکا تھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ عمران خان کوپارٹی چیئرمین کےعہدےسےہٹانےآئےہیں یا کسی امیدوار کی اہلیت کا بتانے؟ درخواست گزاراظہرصدیق نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

وکیل اظہرصدیق نے بتایا کہ عمران خان نےاپنی نااہلی کےخلاف خودعدالت سےرجوع کرلیا، جس پر سنگل بینچ نےعمران خان کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کردئیے ، اسی لئےاپنی درخواست واپس لیتاہوں۔

یاد رہے درخواست میں الیکشن کمیشن کے نا اہل قرار دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں جوعمران خان کو نااہل قرار دے سکے ، استدعا ہے عدالت عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں