ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست نمٹا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست نمٹا دی اور ایڈیشنل آئی جی کو ایک ہفتے میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تاجر نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی، جس تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اسی نوعیت کی درخواست نمٹا دی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ لانگ مارچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اس لیے اسے روکا جائے۔

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو درخواست پر ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں