لاہور : ہائی کورٹ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے 1 کروڑ 20 ہزار روپے کا عطیہ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج نے جمع کی گئی رقم عبدالستار ایدھی کے پوتے جونیئر ایدھی کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ’’چیف جسٹس کے حکم پر پنجاب کی عدالتوں سے عطیات جمع کرکے دیے گیے ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’عبدالستار ایدھی نے بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کر کے پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا ، اُن کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے‘‘۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ ’’ایدھی صاحب کی موت پوری قوم کا نقصان ہے، اُن کے انتقال سے پُر ہونے والے خلاء کو کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا اور اُن کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ایدھی صاحب کے نیک مشن و مقصد کو جاری رکھنے کے لیے ہم سب کو ایدھی فاؤنڈیشن کو مضبوط کرنا ہوگا اور اس کی ہر طرح سے مدد کرنی ہوگی‘‘۔
یاد رہے عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد 8 جولائی کو انتقال کر گیے تھے، اُن کے اتنقال پر دنیا بھر سے اظہار افسوس کیا گیا، عبدالستار ایدھی کی وصیت کے مطابق انہیں ایدھی ولیج قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ اُن کی آنکھیں دو مریضوں کو عطیہ کیا ، انتقال سے 25 سال قبل اپنی قبر مقررہ جگہ پر اُن کی تدفین کی گئی۔
ضرور پڑھیں : عبدالستار ایدھی کی آنکھیں دو نابینا مریضوں کو لگا دی گئیں
یہ بھی پڑھیں : اے آئی وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا ایدھی کی یوم وفات کو چیرٹی ڈے قرارد ینے کی تجویز
مزید پڑھیں : سینیٹ نے آٹھ جو لائی کو ایدھی ڈے کے طور پر منانے کی قرار داد منظور کرلی
پڑھیں : کراچی: بیچ ایونیو روڈ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب