جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

نااہلی کی درخواست : شہباز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان یکم اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئےدرخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان یکم اگست کو سماعت کریں گے، درخواست عندلیب عباس اورحسان نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے بطوروزیراعظم قانون،دستور کے مطابق ملک چلانے کا حلف لیا، شہباز شریف نے حلف اٹھایا کہ ملکی امورپر خاندانی معاملات کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم لندن میں سزا یافتہ نواز شریف ،سلیمان شہباز اور اسحاق ڈار سے ملے، شہباز شریف سلیمان شہباز کوسرکاری وفد میں شامل کرکے یو اے ای ،ترکی لے گئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے سزا یافتہ افراد سے ملاقات کرکے حلف کی پاسداری نہیں کی ، میاں شہباز شریف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، استدعا ہے کہ عدالت وزیراعظم شہباز شریف کو نااہل قرار دے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں