پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل، 5رکنی لارجر بنچ تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل پر 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پانچ بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد جمیل خان اور شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

- Advertisement -

لارجز بنچ تحریک انصاف کے 17 ارکان اسمبلی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اپیل پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی. دو رکنی بنچ پہلے ہی اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر چکا ہے۔

دو رکنی بنچ نے حلف برداری کے بارے میں سنگل بنچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر پنجاب کے بارے میں ریمارکس پر بھی مبنی پیرا گراف کو گزشتہ کارروائی پر معطل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں