ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ خواجہ حارث نے معذرت کرتے ہوئے کہا وہ راستے میں ہیں آ رہی ہیں، جس پر جسٹس شہباز رضوی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو انتظار کرانا مناسب نہیں، ان کو وقت پر پیش ہونا چاہیے تھا۔

خواجہ حارث کی جانب سے عدالت میں معذرت کی گئی، عدالت نے کہا کہ آپ ہی عدالتوں کےوقار کوملحوظ خاطرنہیں رکھیں گے توکیا ہو گا ، آئندہ خیال رہے ایسا نہ ہو۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کیا یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہے تو خواجہ حارث نے بتایا کہ ہمیں 10 دن کی حفاظتی ضمانت دیں تو ہم وہاں پیش ہوں ، ہم متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر ضمانت کروانا چاہتے ہیں۔

جس پر جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیئے جتنی مرتبہ کیس کال ہوااس سےتولگ نہیں رہاکہ 10دن کی حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔

لاہور ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں