تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آگئے، وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ ہم وقت سے پہلے عدالت میں پہنچ گئےہیں ، دستخط عمران خان کے ہی ہیں ، دستخط اسکین ہیں مگر عمران خان کےہی ہیں۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ دوبار پٹیشن ، بیان حلفی اور وکالت نامے پر دستخط کرائیں، جس کے بعد عمران خان نے کمرہ عدالت میں بھی دستخط کئے۔

سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز عدالت نے شاہ محمود،اعظم سواتی کو بھی ضمانت دی ، نیب کی بھی 2انکوائریزمیں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دی ہیں۔

عدالت نے تھانہ گولڑہ اورسی ٹی ڈی مقدمات میں27مارچ تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی اور نیب کی انکوائریز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس کرتے ہوئے کہا یہ درخواستیں متعلقہ عدالت میں لگائی جائیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں