بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیب میں پیشی، مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت منظورکرلی اور آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مریم نواز اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نوازکوچوہدری شوگر کیس میں گرفتار کیا گیا ، وہ 48 دن نیب کی حراست میں رہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں ضمانت پر رہا کیا ، اب پھر چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے نوٹس جاری کیےگئے ، ان نوٹس میں بھی جاتی امراکی زمین کا ذکر کیا گیا ، پانامہ کیس میں بھی جاتی امرا کی زمین سےمتعلق انکوائری کی گئی۔

فاضل جج نے ن لیگی کارکنوں اوروکلا کے شور شرابے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا یہ عدالت ہے یہاں سیاسی جلسہ نہیں ہو رہا ، میں اس کی اجازت نہیں دوں گا۔

مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑنےشور شرابے پر عدالت سے معافی مانگ لی، جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا عدالت کےاحترام کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12اپریل تک منظور کر لی اور مریم نوازکی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں