اشتہار

مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلئے اجازت کی درخواست، نیب سے کل تک جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی عمرہ پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب سے کل تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

مریم نواز کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن بھون عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز کی اس عدالت کے سامنے درخواست صرف پاسپورٹ کی واپسی کی حد تک ہے ۔ای سی ایل میں نام کے حوالے سے حکومت خود دیکھے گی۔

- Advertisement -

مریم نواز کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن بھون عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا مریم نواز کا نام ای سی ایل میں کس کیس میں ڈالا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مریم نواز کانام نیب کے کیس میں ضمانت کے وقت ڈالا گیا، یہ درخواست پہلے 2021 میں لگی جو اب تک پینڈنگ ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کی ہوئی، سپریم کورٹ میں ابھی تک اپیل سماعت کیلئے فکس نہیں ہوئی، نیب نے مریم نوازکی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

احسن بھون نے کہا آخری عشرہ ہے اس لئے اجازت مل جائے تو عمرہ ہوجائے گا، یہ نیکی کا کام ہے ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ نیکی کر دریا میں ڈال ، پھر مرکزی درخواست کل کےلئے لگا دیتے ہیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل کے نئے رولز پیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے مریم نواز کی درخواست پر نیب کو 26 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے مریم نواز نے عمرہ پر جانے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ 27 اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا ہوا ہے عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے عدالت نے چوہدری شوگرمل کیس میں ضمانت لیتے ہوئے مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں