اشتہار

‘پہلے ہی اپنی ماں کو کھو چکی ہوں ، والد کیلئے صرف ایک بار باہر جانے کی اجازت دی جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے وکیل نے استدعا کی میری مؤکلا پہلے ہی والدہ کھو چکی ہیں ، والد کا علاج کروانے کیلئے صرف ایک بار باہر جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے میاں نواز شریف کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کا کہا ہے، مریم نواز پہلے ہی اپنی ماں کو کھو چکی ہے، وہ اپنی والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آ گئی تھیں۔

- Advertisement -

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت صرف ایک بار چار یا چھ ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دے تاکہ وہ جا کر اپنے والد کا علاج کروا سکیں، ہر قسم کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ واپس آ جائیں گی۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تو مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سزا معطل ہو چکی ہے اور اس فیصلے میں باہر جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔

عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے مریم نواز کیجانب سے دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا والد نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے، جس کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، دائر درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں : مریم نواز کی بیرون ملک جانےکی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

مریم نواز کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

درخواست میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو کیس کاحصہ بنانےکی بھی استدعا کی گئی ہے اور مریم نواز کی جانب سے 2 صفحات پرمشتمل تازہ ترین رپورٹس جمع کروائی گئی ہیں۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت کرنے والے بینچ کی تحلیل ہونے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کے لئے نیا دو رکنی بنچ تشکیل دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں