اشتہار

اینکر عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور پاسپورٹ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اینکر عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

عمران ریاض نے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے دائرکی ہے۔

- Advertisement -

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف ایک مقدمہ خارج ہو چکا، عمران ریاض پاکستان کےشہری اور ان کےخلاف کوئی مقدمہ نہیں۔

عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتوں نے عمران ریاض کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے نام غیرقانونی طور پر ای سی ایل میں ڈالا، وفاقی وزارت داخلہ کے اس اقدام سے بنیادی حقوق سلب ہوئے ہیں۔

آئین کےتحت کسی شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں کی لگائی جاسکتی، استدعا ہے کہ عدالت نام ای سی سے نکالنے اور سفر کرنے کی اجازت دے۔

جس پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت،وزارت داخلہ پاسپورٹ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں