اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

موبائل سگنلز کم ہونے سے آن لائن تعلیم متاثر، وفاقی حکومت اور پی‌ ٹی اے سے جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ  نے موبائل سگنلز کم ہونے کیخلاف درخواست پر  وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر فریقین سے 29 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے موبائل سگنلز کم ہونے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ موبائل فون ٹاورز کے سگنلز کمزور ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کے سگنلز نہیں آتے، جس کی وجہ سے طلباء کی آن لائن تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ صورتحال پر پی ٹی اے بھی کارروائی نہیں کر رہا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت موبائل کمپنیوں کو سگنلز بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دے اور پی ٹی اے کو اقدامات نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر کو 29 جولائی کو جواب طلب کر لی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں