اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سلیمان شہباز کی کمپنیوں کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست مین کیس کے ساتھ لگانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سنٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی کمپنیوں کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست مین کیس کے ساتھ لگانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف 25 ارب روپے جعلی اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ملزم سیلمان شہباز کے اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکلاء نے بتایا کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ مشترکہ ہیں سیلمان شہباز کا کوئی عمل دخل نہیں۔

وکلا نے مزید کہا کہ اکاؤنٹ منجمد ہونے والی نو کمپنیوں جس میں مدنی ٹریڈرز، شریف پولٹری، چنیوٹ پاور، کرسٹل الیکٹرک، شریف فیڈ سمیت دیگر شامل ہیں، کمپنیوں کے اکاؤنٹ کی منجمد کی حد تک عدالت اپنے حکم واپس لے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد سے فوری روکنے کا حکم دے ۔

جس کے بعد عدالت نے درخواستوں کو مین کیس کے ساتھ لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں