جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عدلیہ مخالف تقاریر ، لاہور ہائیکورٹ کا نواز شریف، مریم نواز کو نوٹس، جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواست پر نواز شریف، مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اورمریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں نواز شریف، مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے کوٹ مومن میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف اور مریم نواز مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔


مزید پڑھیں : پاکستان معیشت کی ذبوں حالی کا سوال نااہل کرنے والوں سے پوچھیں، نواز شریف


یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف مومن کوٹ میں جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ نااہلی کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا ہے اب ایسا نہیں ہوگا کہ عوام اہل کر کے بھیجیں اور تم نااہل کردو، عوام نے ان سازشیوں کو مسترد کردیا ہے۔

سربراہ مسلم لیگ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر روپے کی قدر گر رہی ہے تو شاہد خاقان سے نہیں اس فیصلے سے پوچھو اور اگراسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے تو شاہد خاقان سے نہیں اس فیصلے سے پوچھو، ملک میں مہنگائی آئی ہے تو اس فیصلے سے پوچھو۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی تھی، پاناما کی تحقیقات کی گئیں اور اقامہ نکال کرلےآئے، اقامہ کیا ہوتا ہے اقامہ ویزا ہوتاہے، نوازشریف کےخلاف فیصلے پر سب نے انگلیاں چبائی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں