بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ کے جج کا مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہاٸی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔

کاروائی کےآغاز میں پی انوارلحق پنوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ، فاضل جج نے ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے معذرت کی۔

جس کے بعد دو رکنی بنچ نے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دیا تاکہ نٸے بنچ کے پاس سماعت کے لیے بھجواٸی جاٸے ۔

مریم نواز نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے،ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ عدالت نے میرٹ پر میری ضمانت منظور کی،لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاسپورٹ کی عدم موجودگی سے ان کی نقل و حرکت محدود ہوچکی ہے، آئین کےتحت کسی شہری کی قانونی جواز کےبغیر نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

اس سے قبل بھی مریم نواز دو مرتبہ پاسپورٹ واپسی کی درخواستیں داٸر کر چکی ہیں ، جس میں عمرہ پر جانے کے لیے داٸر کرنے والی درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی تھی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں