منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہورہائی کورٹ جہانگیرترین،شریف فیملی شوگر ملزکیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دے دی اور کہا دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کن قوانین کے تحت کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملزکیخلاف ایف آئی اے انکوائری پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دےدی ، عدالت نے دونوں ملز کو ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دیئے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایف آٸی اے کو انکواٸری کا اختیار حاصل ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ انکواٸری کن قوانین اور کن حالات کے تحت کی جا سکتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایس ای سی پی اپنا کردارقانون کے مطابق ادا کرنے میں ناکام رہا، ایف آئی اے کے اختیار پرتفصیلی فیصلےمیں وضاحت کی جائے گی۔

خیال رہے جہانگیر ترین کی فاروقی پلپ اور شریف فیملی کی العربیہ ملز نے ایف آٸی اے انکواٸری کو ہاٸی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ان کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آٸی اے کو ایسے معاملات میں انکواٸری کا اختیار حاصل نہیں، ایف آٸی اے نے حکومت کے کہنے پر انکواٸری شروع کر دی اور تحقیقات کے لیے جے آٸی ٹی تشکیل دی گٸی جبکہ کمپنیوں پر کارپوریٹ فراڈ کا الزام غلط ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق ایس ای سی پی نے بھی اس معاملے پر 20 جولاٸی 2020 کو طلبی کے نوٹس جاری کیے، جو غیر قانونی ہیں لہذا عدالت ایف آٸی اے انکواٸری ، جے آٸی ٹی اور ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں