لاہور : لاہورہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کےخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی ، درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، جس سے بجلی مزیدمہنگی ہوگئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کےمطابق نہیں، استدعا ہے کہ عدالت بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کااقدام کالعدم قرار دے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نےوفاقی حکومت ، ایف بی آراورلیسکوسےجواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرکے سماعت کے لئے مقررکرنے کی ہدایت بھی دی۔