لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو ڈھائی سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا، ٹرائل کورٹ نے غیرملکی ماڈل کو ساڑھے 8سال قید کی سزا سنائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی اپیل پر سماعت کی۔
ماڈل ٹریزا کے وکیل نے بتایا کہ ماڈل ٹریزا کو غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا اور ٹریزا کی گرفتاری کے وقت قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا ٹرائل کورٹ نے بھی ٹریزا کو حقائق کے برعکس ساڈھے آٹھ سال قید کی سزا سنائی ۔ لہذا عدالت ملزمہ کو بری کرے ۔
عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر سزا کالعدم قرار دیتے ہوٸے ٹریزا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
خیال رہے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے دسمبر 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹریزا کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا
بعد ازاں لاہور سیشن کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو اپریل 2019 میں قید کی سزا سنائی اور ٹرائل کورٹ نے شریک ملزم حفیظ کو عدم شوائد کی بنیاد پر بری کیا گیا تھا جبکہ ماڈل ٹریزا کوٹ لکھپت جیل میں قید تھی۔