اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائی کورٹ نے فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری کی درخواست پر فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے سے متعلق تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالتی ماحولیاتی کمیشن نے فصلوں کا بھوسا جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی تجویز پیش کی اور محکمہ ماحولیات محکمہ داخلہ کو فصلوں کو جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا خط ارسال کرے۔

تحریری حکم کے مطابق محکمہ زراعت نے فصلوں کے بھوسے کو مشینی طریقے سے کاٹنے کی یقین دہانی کروائی ہے، محکمہ زراعت کے مطابق فصلوں کے بھوسے کی مشینی کٹائی سے کسان کی طرف سے فصلیں جلانے کا عمل رک جائے گا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ فصلوں کی کٹائی کے بعد بھوسے کو آگ لگانے سے موسم سرما میں سموگ میں اضافہ ہوتا ہے، جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن فصلوں کی کٹائی کے معاملے کی نگرانی جاری رکھے۔

حکم نامے میں کہا کہ لوہا پگھلانے والی فیکٹریاں بھی آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کریں، جوڈیشل واٹرکمیشن نےاسٹیل ملز ایسوسی ایشن کو 90روزکی مہلت دےرکھی ہے، چیئرمین جوڈیشل واٹرکمیشن اسٹیل ملزکی آلودگی معاملےپرنگرانی جاری رکھیں ، جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی سموگ اور آلودگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب کو فصلوں اور درختوں کے بھوسے جلانے پر دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں