بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایزکےاستعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ آفس نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایزکےاستعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر آفس اعتراض ختم کرکے سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر نےدرخواست دائر کی تھی ، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفےمنظور ہونےسےقبل ہی واپس لےلیےتھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئےاستعفےمنظور کیے۔

دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلاکرموقف نہیں پوچھا، ممبران کی مرضی کےبغیراستعفےمنظورکرناغیر آئینی اقدام ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کےاستعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے پرالیکشن کمیشن کے آرڈرکو بھی کالعدم قرار دے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ عدالت درخواست پرحتمی فیصلے تک استعفےمنظور کی گئی نشستوں پر الیکشن روکنے کاحکم دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں