بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عید پر پارکس اور تفریح گاہیں کھولنے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائی کورٹ نے عید پر پارکس اور تفریح گاہیں کھولنے کی درخواست مسترد کردی ، چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کورونا کام معاملہ پہلے ہی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، پارکوں کو کھولنے کی اجازت کیسے دیں؟

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے تفریحی پارکس کی بندش سے متعلق درخواست پرسماعت کی ، چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کیاآپ مجھ سےبچوں کےمارنےکالائسنس لینا چاہتےہیں، کوروناکامعاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

عدالت نے کہا کوروناکامعاملہ پہلےہی سنگین صورتحال اختیارکرچکا ہے، پارکوں کوکھولنےکی اجازت کیسے دیں؟ بعد ازاں عدالت نے عید پر پارکس اور تفریح گاہیں کھولنےکی درخواست مسترد کردی۔

یاد رہے نجی تفریحی پارکوں کی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں چیف سیکرٹری کے ذریعے پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تفریحی پارک کرونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے تین ماہ سے بند ہیں، اب تقریباً تمام کاروبار حکومتی ایس او پیز کے تحت کھل چکے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے تفریحی پارکس کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

درخواست میں کہا گیا ملازمین کو کو تین ماہ سے بغیر آمدن کے تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا ہے، پارکس کی بندش سے پارکس مالکان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تفریحی پارکس کے کرائے ختم کرنے اور ملازمین کو بیروزگاری سے بچانے کا حکم دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں