تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف سینیئر سیاستدان شیخ رشید کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی دائر دائر درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مذکورہ معاملے پر دائر شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیے تھے؟ جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کون سے نام دیے گئے تھے جب عدالت کو بتایا گیا کہ احمد چیمہ، احمد نواز سکھیرا کے نام دیے گئے تھے تو عدال تنے کہا کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ پہلے دن سے سب کو معلوم تھا کہ محسن نقوی ہی نگراں وزیر اعلیٰ ہوں گے ان کی تقرری پر پہلے دن سے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے مکمل اختیار ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، لیکن الیکشن کمیشن خود ہی انتخابات نہ کرانے کا کہہ دیتا ہے تو پھر کیا ہوسکتا ہے؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جس کچھ دیر بعد سنایا گیا۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں