بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس انوار الحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی ، فرخ حبیب کی جانب سے ان کے وکیل احمد پنسوتا پیش ہوئے۔

- Advertisement -

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فرخ حبیب کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے درخواست میں کہا تھا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ائرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں