اشتہار

پیمرا سے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے سے نہ روکنے کا بیان حلفی طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر نشر کرنے سے نہ روکنے کا بیان حلفی طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی جب کہ درخواست گزار عمران خان کے وکیل احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پیمرا کی جانب سے عائد پابندی کو معطل کر رکھا ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ ذمے داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر جسٹس شمس محمود مرزا نے استفسار کیا کہ لیکن ہونے والی نجی آڈیوز اور ویڈیوز چینلز پر کیسے چل جاتی ہیں؟

پیمرا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ عدالت درخواست مسترد کرے۔

عدالت نے پیمرا سے تقاریر نشر کرنے سے نہ روکنے کا بیان حلفی طلب کرلیا اور درخواست کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں