اشتہار

الیکشن کمیشن کا متعلقہ حلقے سے پولنگ ایجنٹس مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ضمنی انتخابات میں متعلقہ حلقے سے پولنگ ایجنٹس مقرر کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا متعلقہ حلقے سے پولنگ ایجنٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن صرف ضمنی الیکشن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے بعد رولز ترمیم کے ذریعے پولنگ ایجنٹس تقرر متعلقہ حلقے سے کرنے کا کہا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

جسٹس شاہد جمیل نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ زبانی کیسے ایسا حکم جاسکتا ہے، آج تک کبھی ایسا الیکشن نہیں ہوا جس میں دونوں فریق کہیں کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حلقے کے باہر سے لوگ آئے تو لڑائی جھگڑا اور پولنگ کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ باہر سے کوئی ایلین تو نہیں آئے، الیکشن کمیشن کو صاف اور شفاف طریقے سے الیکشن کرانے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں