لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مستقل آئی جی پنجاب کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کی۔ پنجاب حکومت نے جواب میں عدالت کو بتایا کہ عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ عدالت کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، مستقل آئی جی پنجاب کی ملازمت قانون کے تحت تین سال ہونی چاہیئے، پنجاب حکومت نے بظاہر توہین عدالت کی ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی اور پنجاب حکومت نے مشاورت نہیں کی۔
دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے عثمان خٹک کی بطور آئی جی تعیناتی کا نوٹفکیشن معطل کر دیا اور 26 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔