تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملے گا یا نہیں ؟ اہم سماعت آج ہوگی

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی سربراہی پرمشتمل تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے لاہور ہاٸی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

جس کے بعد دو رکنی بنچ نے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دیا تھا۔

بعد ازاں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیربھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

خیال رہے مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینےکےلیےعدالت سےرجوع کررکھا ہے ، دراخوست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری شوگرمل کا ریفرنس چارسال سے نیب لاہور نے دائر نہیں کیا، عدالت رجسٹرارآفس کو پاسپورٹ واپس دینے کا حکم دے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں