جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی کا مستقبل کیا ہوگا؟ لاہور ہائی کورٹ میں‌ آج بڑی سماعت ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں گورنر پنجاب کے پرویزالہٰی کی ڈی نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی، پرویزالہیٰ نے آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کے ڈی نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

جسٹس عابدعزیزشیخ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا۔

گذشتہ سماعت میں پرویز الہیٰ نے عدالت میں آج کی سماعت تک اسمبلی تحلیل نہ کرنےکابیان حلقی جمع کرایا تھا۔

جس پر عدالت نے گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو بطور وزیراعلیٰ بحال کیا تھا۔

عدالت عالیہ نے گورنر پنجاب اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو گیارہ جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے پرویزالہیٰ کی درخواست میں کہا گیا تھا گورنر پنجاب کا اقدام غیرآٸینی ہے، اسپیکر نےاجلاس نہیں بلایا لیکن گورنرنے وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفاٸی کردیا، گورنر نےاعتماد کے ووٹ کے لیے مناسب وقت بھی نہیں دیا تھا۔

گزشتہ روز بھی پنجاب اسمبلی کی کارروائی کےاپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اورشورشرابہ جاری رہا، ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور پرویزالہی ڈاکو کے نعرے لگائے۔

ایوان مچھلی منڈی بنا تو اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں