اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نواز شریف کو پارٹی صدارت کے عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدارت کےعہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدارت کےعہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے لارجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی بطور صدرمسلم لیگ (ن)بحالی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 2017میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا،عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے نواز شریف کو سربراہی سےہٹانےکی درخواست کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2018میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

دائر درخواست میں کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید ،سراج الحق کو پارٹی سربراہی سے الگ ہو ناچاہیے، عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے اور عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کیخلاف آرٹیکل63 کے تحت کاروائی کاحکم دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں