اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اللہ تعالیٰ تمام سیاست دانوں کو ملک چلانے کا شعور دے، عدالت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے ہونے والی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں کے باعث عدالتوں میں شکایات کا انبار لگا ہوا ہے۔

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے موقع پر گرفتاریوں اور چھاپوں کیخلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر نوٹس جاری کردیے۔

درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت کے معزز جج نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام سیاست دانوں کو ملک چلانے کا شعور دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالعزیز نے سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کب سے دیکھ رہے ہیں کہ کوئی نہ کوئی سیاسی جماعت ملک پر چڑھائی کردیتی ہے۔

کبھی مسلم لیگ نون، کبھی پی ٹی آئی اور کبھی جے یو آئی چڑھائی کردیتی ہے، جسٹس عبدالعزیز نے وکیل کی فوری حکم امتناعی کی استدعا پر قرار دیا کہ ایک دن کا نوٹس جاری کیا ہوا ہے، جواب آئے تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یاد بھی نہیں کہ آخری بار میں نے ٹی وی پر کب ٹاک شو دیکھا ہے، عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کر بدھ کو سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوٸے ان سے جواب طلب کرلیا اور سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں