کراچی : کے الیکٹرک کی جانب سے ناظم آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی میں ان کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیے گئے۔
اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ ناظم آباد میں ان نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی ہے جن پر اربوں روپے کے واجبات تھے۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نادہندگان پر واجب الادا رقم1ارب70کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ متعدد یقین دہانیوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک ترجمان کا موقف ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں بجلی کی چوری اور دیگر نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کہا کہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔